ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: این سی پی اور ایس پی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری، 9 امیدواروں کو دیا ٹکٹ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: این سی پی اور ایس پی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری، 9 امیدواروں کو دیا ٹکٹ

Sun, 27 Oct 2024 17:55:31  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 27/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے این سی پی اور ایس پی نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں اہم امیدواروں میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد شامل ہیں، جنہیں پارٹی نے انو شکتی نگر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ فہد احمد پہلے سماجوادی پارٹی کے رکن تھے، لیکن اب انہوں نے این سی پی اور ایس پی کا دامن تھام لیا ہے۔

این سی پی۔ایس پی میں شمولیت کے بعد فہد احمد نے کہا کہ ’’میں پہلے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کروں گا، اس کے بعد کچھ کہوں گا۔ این سی پی۔ایس پی کی نظریات سماجوادی پارٹی کے نظریات سے مختلف نہیں ہے۔ میں شرد پوار صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اکھلیش یادو سے پوچھا اور کہا کہ ہم فہد کا نام این سی پی۔ایس پی کے انتخابی نشان کے ساتھ اعلان کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

 قابل ذکر ہہے کہ این سی پی۔ایس پی اب تک 76 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ تیسری فہرست سے قبل ہفتہ کو این سی پی۔ایس پی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ جس میں کل 22 امیدواروں کے نام شامل تھے۔ وہیں پہلی فہرست میں شرد پوار نے کل 45 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا۔

واضح ہو کہ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالا جائے گا۔ جس کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔ مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں۔


Share: